کامیاب سرجری کے بعد بیگم کلثوم نواز گھر آگئیں

 کامیاب سرجری کے بعد بیگم کلثوم نواز گھر آگئیں

لندن: گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کوکامیاب سرجری کے بعد ااب گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
نوازشریف اور کلثوم نوازکے پوتے زید حسین نواز نے اس بارے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔
انھوں نے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔دادی کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔
زید حسین نواز نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے دادا نوازشریف اور دادی کلثوم نواز کے ہمراہ صوفے پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر لاحق ہے اور وہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔