مایہ ناز فٹبالر نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

 مایہ ناز فٹبالر نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

مانچسٹر: انگلینڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق مایہ ناز فٹبالر وین رونی کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق فٹبالر وین رونی کو حد سے زیادہ شراب استعمال کر کے ڈرائیونگ کرنے کا الزام گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا اور 18 ستمبر کو اسٹاک پورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
چیشائر پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کو رات دو بجے کے قریب پولیس افسران نے کالے رنگ کی گاڑی روکی اور اس میں موجود رونی کو گرفتار کر لیا گیا جہاں انہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول اسکور کرنے کے ریکارڈ کے حامل رونی نے جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑتے ہوئے ایورٹن کلب کا حصہ بننے کا اعلان کردیا تھا۔