عدالت کا دلیپ کمار کو 20 کروڑ اداکرنے کا حکم

عدالت کا دلیپ کمار کو 20 کروڑ اداکرنے کا حکم

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو زمین کی واپسی کیلئے 20 کروڑ ادا کر نے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار نے ممبئی میں واقع اپنی 2412 سکوار یارڈ زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ریئل سٹیٹ کی جانب سے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا کہ دلیپ کمار معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کے وقت انہیں ساڑھے 8 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر اور اپنی زمین کی ملکیت واپس حاصل کرنے کے لیے دلیپ کمار کو 20 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔