ایپل نے آئی فون 8 متعارف کرانے کی باقاعدہ تاریخ دیدی

ایپل نے آئی فون 8 متعارف کرانے کی باقاعدہ تاریخ دیدی

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ”ایپل “ نے آئی فون 8 سمیت اپنے نئے سمارٹ فونز12 ستمبر کو متعارف کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ امکان ہے کہ ایپل اس ایونٹ میں تین نئے آئی فونز پیش کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے 12 ستمبر کو شیڈول ایونٹ کے لیے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جس میں نئے آئی فونز کے ساتھ ساتھ ایپل واچ، ایپل ٹی وی اور آئی او ایس کی اپ ڈیٹس کو متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔جن میں سے ایک آئی فون ایٹ بھی ہوگا جس میں ایج ٹو ایج او ایل ای ڈی ڈسپلے اور نیا تھری ڈی فیس اسکیننگ کیمرہ دیا جائے گا۔ اس فون یا آئی فون ایٹ (یا جو بھی اس کا نام ہوگا) کی قیمت کے حوالے سے کافی افواہیں سامنے آرہی ہیں تاہم گزشتہ ہفتے امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ پانچ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

اسی طرح مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایٹ ہوم بٹن سے محروم ہوگا جبکہ پہلی بار یہ کمپنی یو ایس بی ٹائپ سی اور وائرلیس چارجنگ کو بھی اپنی ڈیوائس کا حصہ بنائے گی۔ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ آئی فون ایٹ کے ڈوئل کیمروں کو پہلے سے بہتر بنایا جائے گا تاکہ وہ گلیکسی نوٹ ایٹ کا مقابلہ کرسکے۔اس سے ہٹ کر بھی ایپل کی جانب سے دو آئی فون ماڈلز ایونٹ میں پیش کیے جائیں گے جو کہ موجود آئی فون سیون اور سیون پلس سے ملتے جلتے یا یوں کہہ لیں کہ ان کے اپ ڈیٹ ورڑن ہوں گے۔