شیخ رشید نے قربانی کیلئے 2اونٹ خرید لئے

شیخ رشید نے قربانی کیلئے 2اونٹ خرید لئے

راولپنڈی: شیخ رشید نے بھی قربانی کیلئے 2اونٹ خرید لئے ہیں لیکن قیمت بتانے سے انکار کر دیا

اطلاعات کے مطابق معروف سیاستدان شیخ رشید نے راولپنڈی مویشی منڈی میں آج آکر قربانی کیلئے 2اونٹ خریدے۔ ان کو دیکھ کر عوام کی ایک بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو گئی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانا شروع کر دیں


شیخ رشید نے بڑے اچھے موڈ میں قربانی کے جانور کا بھاؤ کیا اور کہا کہ جائز دام لگاؤ اور میں اونٹ خرید لوں گا۔ جب انہوں نے اونٹ خرید لئے تو میڈیا کے سوال پر یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے کس مالیت میں اونٹ خریدے ہیں۔