اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا اپناسامان ہی جلا دوں:کامران اکمل سلیکشن کمیٹی پر پھٹ پڑے

اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا اپناسامان ہی جلا دوں:کامران اکمل سلیکشن کمیٹی پر پھٹ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اور وکٹ کیپر کامران اکمل قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سلیکشن کمیٹی پر پھٹ پڑے اور کہا کہ اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا اپناسامان ہی جلا دوں۔

تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور کہا کہ اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا اپناسامان ہی جلا دوں،منفردکارنامہ انجام دوں توشایدپی سی بی مجھ سے رابطہ کرے،اپنے حق کیلئے لڑوں تونوٹس جاری ہوجاتا ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی،میری فٹنس اورکارکردگی سب کے سا منے ہے،موجودہ حالات میں کوچ اورکپتان کی چل رہی ہے جبکہ چیف سلیکٹرکاٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظرنہیں آرہا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سلیکشن ٹیم،کوچ اورکپتان کومل کرٹیم کافیصلہ کرناچاہیے اوردیگرممالک کی ٹیموں میں 2وکٹ کیپرشامل ہوتے ہیں۔