کنٹریکٹ پر بھاری تنخواہیں لینے والے خود چلے جائیں: شیخ رشید

کنٹریکٹ پر بھاری تنخواہیں لینے والے خود چلے جائیں: شیخ رشید
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھاری تنخواہیں لینے والے خود چلے جائیں،میرا فوکس بزنس بڑھانا اور مارکیٹنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین خود ہی گھر چلے جائیں،ریلوے مزدوروں کی 23 یونینوں سے مذاکرات کیے ہیں،4ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بار ے میں ایسافیصلہ ہوجودرمیانی ہو،اللہ نے مددکی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی.

لاہور سے شالیمار کا کیس نیب کو بھیج رہے ہیں،ریلوے چلانے کیلئے اپنے برتن نہیں بیچیں گے،زیادہ سے زیادہ بزنس لائیں،سسٹم میں ایک آپریشنل انجن بھی بے کارنہ ہو کیونکہ دیانتدارآدمی محکمے کارخ بدل سکتاہے،سوبے ایمان ملکرکچھ نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوے کا اصل مسئلہ مسافر نہیں فریٹ ہے،شالیمارہسپتال کا کیس نیب کو بھجوارہے ہیں،55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے،اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والے از خود چلے جائیں،موثرمانیٹرنگ کیلئے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں ،کوئی ریلوے انجن شیڈمیں کھڑا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ موثرمانیٹرنگ کیلئے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں،ریلوے کی زمین کے ریکارڈ کیلئے ریونیوڈائریکٹرکوخط لکھوایاہے،گھوسٹ پنشنرز کونکال دیا ہے جبکہ 100دن میں بتائیں گے کہ ہم نے کن شعبوں میں کٹ لگائے ہیں۔