ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ، روہت شرما کپتان مقرر

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ، روہت شرما کپتان مقرر
کیپشن: فوٹو سکرین شاٹ

   ممبئی: بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔

e40e340fab5cd19f051ece7f6873daf4

اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

  بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا ۔