متحدہ عرب امارات ،عارضی ملازمت ویزہ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی

متحدہ عرب امارات ،عارضی ملازمت ویزہ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی

دبئی: ایمنسٹی اسکیم کے تحت چھ ماہ کا عارضی ویزہ وہ افراد حاصل کر سکیں جو متحدہ عرب امارات  میں قانونی طریقے سے داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کا عارضی ویزہ  ایمنسٹی اسکیم کے  تحت دیا جا رہا ہے ،ملازمت میں ناکامی یا ویزا کے خاتمے کے بعد ملک کو چھوڑنا لازمی ہے.حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔  


شناخت اور شہریت کی فیڈرل اتھارٹی  نے  وضاحت کی ہے کہ رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنی حیثیت کو بدلنا ہو گا،  چھ ماہ کے عارضی ویزے کو روزگار تلاش کرنے اور کمپنی کے  نام پر ویزہ  منتقل کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہیے. اور اگر وہ چھ ماہ کے عرصے میں ملازمت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں متحدہ عرب امارات کو چھوڑنا ہو گا ،  اگر وہ چاہیں تو دوبارہ وزٹ  ویزہ لے کر  آ سکتے ہیں-

 یاد رہے کہ چھ ماہ کا عارضی  ویزہ غیر قانونی رہائشیوں کو دی گئی ایمنسٹی  اسکیم کے تحت ملازمتوں کو تلاش کرنے کے  لئے ہے، اس ویزے پر کام  کرنے کی اجازت نہیں ہے  اور اختتام پر تجدید بھی  نہیں کیا جاسکتا.

حکام نےکہا ہے کہ جو بھی عارضی  ویزے کے اختتام کے بعد ملک میں قیام پذیر ہو گا، وہ جیل کی سزا، بھاری جرمانے  اورڈی پورٹ  کا سامنا کرے گا.