ایشین گیمز میں پاکستان کو بھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست

ایشین گیمز میں پاکستان کو بھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست
کیپشن: فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

 انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز ہاکی کے میں تیسری پوزیشن کے لءپاکستان اور بھارت کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے ے بعد 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی،بھارت کی جانب سے آکاش دیب اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے چوتھے کوارٹر میں کیا ،اور پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،یوں بھارت نے کانسی کا میڈل جیت لیا ،فائنل میں ملائشیا کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہو گا۔

یاد رہے کہ 2010 کے ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم فاتح رہی تھی۔ پاکستان نے ایشین گیمز 2014 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔