وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے اراکین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے اراکین کی ملاقات

لاہور : وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے اراکین کی ملاقات ، عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے مثالی ہونی چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں پنجاب کابینہ کے اراکین نے ملاقات کی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے مثالی ہونی چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اراکین اپنے شعبوں میں بہتری کے لیے تجاویز دیں ، 100 روز کے اندر کارکردگی میں نمایاں فرق آنا چاہئے ۔

عمران خان نے کہا کہ انسانی ترقی پاکستان میں ایشیا میں سب سے کم درجے پر ہے ، انسانی ترقی پر سب سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے ۔