ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، روبو کال سروس پنجابی ، سرائیکی اور اردو زبان میں ہوگی ، سروس کے دوران شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے ، پندرہ روز کے اندر ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں ، مریضوں اور اہل خانہ سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس سے قبل لاہور میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس ہوا ، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت میں بھرتیوں اور ترقیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔