صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر آصف زرداری کا مشکور ہوں : اعتزاز احسن

صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر آصف زرداری کا مشکور ہوں : اعتزاز احسن
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر آصف زرداری کا مشکور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جدید سیاست کی بنیاد رکھی اور پاکستان میں عوامی سیاست کی بنیاد رکھنے والے بھی ذوالفقار بھٹو ہیں۔

پیپلزپارٹٰی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بھٹو کہ ایک آواز پر عوام کھڑے ہو جاتے تھے ، وہ بہادر لیڈر تھے ، صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا شکر گزار ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کر لی مگر جھکے نہیں ، ذوالفقار بھٹو کے مشن کو شہید بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا ۔