معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی نے خود کشی کر لی

معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی نے خود کشی کر لی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور:  معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی نے ذہنی دباؤ کیساتھ ایک طویل جنگ کے بعد خودکشی کر لی ہے جس کے باعث شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر سے 26 سالہ ماڈل انعم نوید کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لاش کو دروازہ توڑ کے باہر نکالا گیا ۔

خیال رہے کہ انعم تنولی دو ماہ قبل اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھیں اور گزشتہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ وہ ذاتی مسائل کے بعد ڈپریشن کا شکار تھیں جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے ۔