اے ٹی ایم چور دوران حراست ہلاک ہوگیا

اے ٹی ایم چور دوران حراست ہلاک ہوگیا

رحیم یارخان :اے ٹی ایم مشین توڑنے اور منہ چڑانے والا ملزم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین حوالات میں عجیب حرکتیں کر رہا تھا اس دوران ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

لاش کو پوسٹمارٹم کےبعد شیخ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ڈی ڈی پی او عمر سلامت نے دوران حراست ملزم کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔