معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی, مریم اورنگزیب کی حکومت پر شدید تنقید

 معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی, مریم اورنگزیب کی حکومت پر شدید تنقید
کیپشن: Image Source: Maryam Aurangzaib Twitter Account

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی پر  حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے ٹویٹس سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ ‎دو ماہ میں چونسٹھ ارب کا ریکارڈ ریونیو شارٹ فال حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ‎تاریخی قرض، روپے کی قدر میں کمی اور بدترین مہنگائی کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہو رہے۔

 

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ قوم ٹیکس نہیں دے رہی کیونکہ حکومت چور ہے۔ غریب پر ٹیکس اور روٹی مہنگی جبکہ امیروں کو تین سو ارب قرض اور ٹیکس چوری راتوں رات معاف کر دی گئی۔