بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی

 بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی
کیپشن: Image Source: Dr Faisal Twitter Account

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 2 ستمبر کو ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ، بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر 2 ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ماہِ اگست کے شروع میں باضابطہ طور پر بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی۔