نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے، فواد چوہدری

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے، فواد چوہدری
کیپشن: کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تو نواز شریف کا علاج شروع ہو گا، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلا کی دی گئی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاج شروع نہ کرنے پربتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا مناسب نہیں اور جب کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تونواز شریف کا علاج شروع ہو گا۔

دوسری جانب شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے، ابھی لیگی قیادت عدالت سے باہر آ کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دی گئیں۔