اداکار عمر شریف کے بارے تشویشناک خبر

اداکار عمر شریف کے بارے تشویشناک خبر

کراچی: معروف کامیڈین عمر شریف کی وہیل چیئر پر تصویر وائرل ہوگئی ۔ 

پاکستان فلم ٹی وی سٹیج کے معروف اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر دو تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ 

 تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمرشریف وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔

عمر شریف نے ٹوپی پہن رکھی ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ چہرے پر ماسک لگائے بیٹھے ہیں ۔ 

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق یہ تصاویر اسپتال کی ہیں جہاں عمر شریف خرابی صحت کی وجہ سے گئے تھے۔ تاہم انہیں کیا ہوا ہے اس بارے میں  فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مطابق عمر شریف کے گھر والوں نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

  لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ  اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر عمرشریف اصل نام محمد عمر ہے۔ ان کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔