بجلی بم گرانے کی تیاریاں ،حیران کن اضافہ کا امکان 

Nepra,Electricity Rate in Karachi,K Electric

 کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپے 26 پیسے مہنگی کرنے کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی ۔ 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک  نے بجلی 1 روپے 26 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے ،نیپرا کی جانب سے بجلی ایک ماہانہ،ایک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،اپریل تا جون کی سہ ماہی کی مد میں بجلی 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ،نیپرا سماعت کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔