نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی
کیپشن: نیب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور ڈویژن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاجات کی انکوائری کی منظوری دے دی۔

ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیر صدارت نیب دفتر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب حکام کے مطابق رانا ثناء اللہ کے 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں پبلک آفس ہولڈرز اور لیگل پرسنز کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔ 

اس کے علاوہ نیب نے او جی ڈی سی ایل کے افسران ،اسحاق ملک سٹی ہاؤسنگ اسکیم پرائیویٹ لمیٹڈ،کیپٹن محمد اعجاز ہارون سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے،علی طاہر قاسم  اور چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے طارق محمود شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ائیر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی۔ 

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی۔