اگلے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہو گی، بابر اعوان

اگلے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہو گی، بابر اعوان
کیپشن: اگلے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہو گی، بابر اعوان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: بابر اعوان نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے جبکہ الیکٹرانگ مشین ہر کمیٹی میں دکھانے کیلئے تیار ہیں اور اگلے الیکشن میں الیکٹرانک  ووٹنگ مشین استعمال ہو گی۔ 

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لیگی رہنماؤں نے آنیوالے الیکشن سے متعلق واویلا شروع کر دیا ہے اور اپوزیشن نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں شکست پر دھاندلی کا واویلا کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اداروں سے لڑنے کا رواج ختم کر دیا ہے اور قانون سازی کے نام پرعدلیہ کیخلاف کوششوں کو حکومت روکے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑا مار کر اداروں سے لڑ پڑتے تھے دھاندلی کیلئے مربوط نظام مرتب کیا گیا جو رپورٹ میں موجود ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے جبکہ الیکٹرانگ مشین ہر کمیٹی میں دکھانے کیلئے تیار ہیں اور اگلے الیکشن میں الیکٹرانک  ووٹنگ مشین استعمال ہو گی جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے اور 2021 میں قانون سازی کا عمل پورا کریں گے۔ 

بابر اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کا الیکشن جیت جائیں تو زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن جہاں ہار جاتے ہیں تو دھاندلی کا شور مچاتے ہیں۔ 2013 میں عمران خان نے جن حلقوں کا کہا وہاں 100 فیصد دھاندلی ثابت ہوئی 

اس موقع پر شہباز گل نے کہا اگلاالیکشن صاف اورشفاف ہو گا جبکہ ووٹنگ مشین استعمال ہو گی اور ووٹنگ مشین سے متعلق جو خدشات ہیں وہ دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مریم نواز اور شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا مریم نواز نے آج عدالت کے اندر جلسہ کرنے کی کوشش کی جبکہ شہباز شریف پیغام بھیجتے ہیں کہ مجھے ای وی ایم سمیت ہر چیز قبول ہے بس صرف این آر او دیں۔