امریکی ڈالر مزید 48 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

امریکی ڈالر مزید 48 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
کیپشن: امریکی ڈالر مزید 48 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 48 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 166 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔

1bb32c2a4110f3dd74e42870edf5b612

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47413.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔