ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بھارتی ٹی وی اینکرکو لاجواب کر دیا

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Sohail Shaheen,

کابل :ترجمان طالبان سہیل شاہین سے بھارتی ٹی وی اینکر نے انٹرویو کے دوران تلخ سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد طالبان کی طرف سے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی افغان عوام افغانستان کو چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ بھاگ رہے ہیں ایسا کیوں ہے ؟

بھارتی ٹی وی اینکر کے اس سوال کے جواب میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے ایسا زبردست جواب دیا کہ بھارتی اینکر لاجواب ہو گیا ،سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اگر آج امریکہ بھارت میں یہ اعلان کر دے کہ جو لوگ مغربی ممالک جا نا چاہتے ہیں وہ دہلی ائیرپورٹ پر پہنچ جائیں تو کیا دو گھنٹوں میں لاکھوں بھارتی ائیرپورٹ پر جمع نہیں ہونگے ؟کیا اس کامطلب یہ ہے کہ تمام بھارتی عوام مودی کے طرز حکومت سے خوفزدہ ہیں ؟

سہیل شاہین کا جواب سن کر بھارتی اینکر شرمندہ ہوگیا،واضح رہے امریکی انخلا کی 31 اگست کی تاریخ سن کر متعدد افغان شہری بیرون ملک جانے کیلئے کابل ائیرپورٹ پر اکھٹے ہوگئے تھے ،جہاں مختلف حادثات میں متعدد افرادجاں بحق بھی ہو گئے تھے ۔

خیال رہے نیٹو ممالک کی طرف سے اب بھی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے تقریبا 40 سے 50 ہزار افغانیوں کو یورپی ممالک منتقل کیا ہے ۔