نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے: شیخ رشید

نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے: شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی اور نواز شریف کی راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت گر رہی ہے اور پاکستان میں حکومت پیٹرول مہنگا کر رہی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، یہ لوگ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کریں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں، دونوں مہینے سیاسی بھونچال لائیں گے، (ن) اور (ش) آمنے سامنے ہوں گی، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے ان ہی دو مہینوں میں ہوں گے اور نواز شریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔

مصنف کے بارے میں