پشاور :خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 31 پشاور میں 8 ، این اے 22 مردان، این اے 45 کرم کے ضمنی انتخابات میں 16 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ این اے 24 چارسدہ میں 4 ،4 امیدوار مدمقابل ہیں ، الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے جبکہ پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی ۔