ماہ ستمبر بارش کے حوالے ے کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ماہ ستمبر بارش کے حوالے ے کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ماہ ستمبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا  ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ  ملک میں معمولی اور کہیں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے،اس حوالے سے  شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر کے بیشتر حصوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زائد بارشیں ہوسکتی ہیں،ستمبر میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی حصے میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال بن سکتی ہے ۔،پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خواہ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ  موجوڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ستمبر میں گزشتہ ماہ کی نسبت اربن فلڈنگ کے خدشات ستمبر میں کم  ہیں ۔