وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ ہونا آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، الیکشن کمیشن

وقت پر بلدیاتی انتخابات نہ ہونا آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروانے کی ہدایت کر دی۔


تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کہا گہا کہ بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بلدیاتی قانون میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے وقت پر انتخابات نہیں ہوسکے۔

 چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی  کہ پنجاب حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے،  اس حوالےسے الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی قانون کے نقشہ جات اور  رولز طلب کر لئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  آئین اور سپریم کورٹ کے  احکامات کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔