ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے دی

دبئی :ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے بنگلادیش کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

بنگلادیش نے سری لنکا کو 184 رنز کا ہدف دیا جوسری لنکا نے آخری اوور میں پورا کیا۔کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔  دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

ناک آؤٹ میچ کیلئےبنگلادیش کی جانب سے ٹیم میں 3  اور سری لنکن کی ٹیم میں ایک  تبدیلی کی گئی۔