ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کاسوٹ کیس گم

 ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کاسوٹ کیس گم

کراچی :ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا دعویٰ ہے کہ ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے پر پی آئی اے حکام نے ان کے 4 بیگز میں سے ایک کو غائب کردیا ہے اور اس حوالے سے کوئی اطمینان بخش جواب بھی نہیں دیا جارہا۔

 شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے ذریعے ٹورنٹو سے براہ راستہ لاہور کراچی پہنچیں۔کراچی پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان سمیت 3 مسافروں کا سامان غائب ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ 4 سوٹ کیس میں سے ایک بیگ واپس نہیں ملا جبکہ گم ہونے والے بیگ میں کپڑے اور تحائف تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے رہا۔