راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

راولپنڈی :کہوٹہ کے علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سسرالیوں نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگائی۔ متاثرہ خاتون نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسے سسر نے پکڑا اور ساس نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔


متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کا پینتالیس فیصد جسم جل چکا ہے۔ خاتون کی دو سال قبل شادی ہوئی جبکہ اسکی ایک بچی بھی ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد اس کے خاوند، ساس، سسر اور جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔