صوبہ سند ھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کا راج

صوبہ سند ھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کا راج

کراچی:اپریل کا مہینہ شروع ہو چکاہے مگر پاکستان کے مختلف علاقوں میں جون والی گرمی نے شہریوں کے ہوش اُڑانے شروع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کردیا ،لاڑکانہ اور نواب شاہ سمیت بیشتر شہروں میں گرمی میں اضافہ ہوگیا ،گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں موسم آبرآلود ہے۔

سندھ کے شہر نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرما نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، دن کے اوقات میں پارہ 44 تک پہنچ جاتا ہے، سخت موسم سے بچنے کےلیے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف میں بھی موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت، بابوسر ٹاپ، بٹوگا کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری اورچلاس میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، ادھر مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے