مغربی کنارے میں بستیوں کی "اندھا دھند" توسیع پر امریکی انتباہ

مغربی کنارے میں بستیوں کی

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آبادکاروں کی بستیوں کی "بے سوچے سمجھے" توسیع امن کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے ۔تاہم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نئی بستی کے قیام کی منظوری کے فیصلے کو براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔وہائٹ ہاوس میں ایک ذمّے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "صدر ٹرمپ نے اعلانیہ طور پر اور نجی محفلوں میں بھی یہودی بستیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بستیوں کا وجود بذات خود امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں تو بھی اس کی اندھا دھند توسیع امن کے عمل کو آگے لے جانے میں مددگار نہیں ہو گی۔رواں سال فروری میں وہائٹ ہاوس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا استقبال کرنے سے چند روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک بستیوں کی توسیع امن کے لیے کوئی اچھا امر نہیں ہے۔