فرانسیسی فنکار چوزے نکالنے کیلئے انڈوں پر بیٹھ گیا

فرانسیسی فنکار چوزے نکالنے کیلئے انڈوں پر بیٹھ گیا

پیرس : آج تک یہ تو سنا تھا کہ انڈوں پر مرغیاں بیٹھتی ہیں تو بیس سے اکیس دن بعد چھوٹے چھوٹے پیارے سے چوزے نکل آتے ہیں مگر آج انوکھی خبر دیتے ہیں کہ فرانسیسی فنکار انڈوں سےچوزے نکالنے کے مرغی کی بجائے انڈوں پر  خودبیٹھ گیا، پیرس میوزیم میں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ چوزے نکالنے کیلئے مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا تو عام سی بات ہے لیکن فرانس میں اس کام کو اپنے انوکھے اقدام سے بہت خاص بنا دیا ہے۔
جی ہاں فرانس سے تعلق رکھنے والے ابراہم نامی آرٹسٹ نے ایک انوکھا تجربہ کرنے کیلئے مرغی کے بجائے خود انڈوں سے چوزے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابراہم اس تجربے کیلئے فرانسیسی دار الحکومت پیرس کے میوزیم میں رکھے گئے ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں بیٹھ گیا ہے جس کے نیچے 10مرغی کے انڈے رکھ دیئے گئے ہیں۔
فنکار کا کہنا ہے کہ وہ ان انڈوں کے اوپر سے اس وقت تک نہیں اٹھے گا جب تک ان میں سے چوزے نہیں نکل جاتے۔ابراہم 24گھنٹوں میں سے صرف آدھا گھنٹہ آرام کی غرض سے ان انڈوں کے اوپر سے اٹھتا ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ یہ پورا مرحلہ 21سے 26دنوں پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فنکار اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی منفرد ایڈونچرز سر انجام دے چکا ہے جبکہ اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد میوزیم کا رخ کررہی ہے