سرگودھا میں درگاہ علی محمد گجر پرقیامت کا منظر

سرگودھا میں درگاہ علی محمد گجر پرقیامت کا منظر

سرگودھا:20 افراد کے قتل کے ہولناک منظر دیکھ کر ریسکیو عملے کے دل دہل گئے ،ڈاکٹرز لاشوں اور زخمیوں کو دیکھ کر قاتلوں کی درندگی پر آبدیدہ ہو گئے ۔سرگودھا میںدرگاہ علی محمد گجر پرقیامت کا منظر پیش کر رہی تھی۔ جنونی پیر کے ہاتھوں 20 افراد کے قتل پرسب غمزدہ ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا کیونکہ تمام قتل ہونے والے افراد کی لاشیں برہنہ تھیں اور ان پرتشدد کیا گیا تھا تھا جس کی وجہ سے انکی ٹانگیں اور جسم کی دیگر ہڈیاں ٹوٹی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق دوسری جانب اسپتال میں پہنچنے والے زخمیوں کو دیکھ کر ڈاکٹرزحیرانگی اور پریشانی کی تصویر بن گئے کیونکہ بہت بری طرح کاٹا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شدید زخمی افراد جن کے پیٹ پر خنجرکے زخم تھے ا نہیں پہلے طبی امداد دی گئی۔تاکہ انکے گردے ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔