کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں پر افغانستان سے 4میزائل گرائے گئے:ذرائع

 کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں پر افغانستان سے 4میزائل گرائے گئے:ذرائع

کرم ایجنسی : افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں کچھ عرصے سے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملے کیے جارہے ہیں ۔ پاکستانی سفارتی کوششوں کے باوجود افغانستان نے اس مسلے پر کوئی خاص سنجیدگی نہیں دکھائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج بھی کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں پر افغانستان سے 4میزائل گرائے گئے ہیں،حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے شنگک اور کچ کینہ پر 4میزائل فائر کئے گئے ،جن میں سے ایک مسجد کے قریب اور دوسرا دکان پر گرا،جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق دو میزائل کچ کینہ کی آبادی کے قریب قبرستان میں گرے ہیں۔اس سے قبل بھی افغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوتے رہے ہیں