اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انکی سیاسی پیش گوئیوں کو عوام دل چسپی سے سنتے ہیں اب شیخ صاحب نے نئی پیش گوئی کی ہے کہ اپریل کا مہینہ پاکستان کی سیاست میں خاصا اہم ہوگا اور ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فوج پیچھے رہ کر جمہوریت بچانا چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی کی ڈیل کے حمام میں سب ننگے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ شیخ صاحب کی پیشگوئی کب سچ ثابت ہوتی ہے۔