خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے، سعودی عرب کے مذہبی سکالر کا فتویٰ

خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے، سعودی عرب کے مذہبی سکالر کا فتویٰ

جدہ :سعودی عرب کے ایک مذہبی سکالر نے فتویٰ دیا ہے کہ خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کونسل آف سینئیر سکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المینائی نے اپنے فتویٰ میں کہاہے کہ 25سال سے زائد عمر کی خواتین کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اصل کام شادی کے معاہدے کو دستاویزی شکل دینا ہے اوراگر وزارت انصاف اس کی اجازت دے تو اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہتی۔واضح رہے کہ شیخ عبداللہ المینائی نے گزشتہ سال ستمبر میں بھی خواتین کے حقوق سے متعلق ایک فتویٰ جاری کیا تھا۔