دبئی کی معروف عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

دبئی کی معروف عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی،جس کے باعث آسمان پردھوئیں کے بادل بن گئے،دبئی حکام نے متاثرہ عمارت کے اطراف کی سڑکوں کوبند کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ڈاؤن ٹاؤن میں آگ لگنے سے لوگ خوف وحراس میں مبتلا ہوگئے۔جبکہ آگ پرقابوپانے کیلئے فائربریگیڈکی گاڑیاں بھی پہنچ گئی ہیں۔حکام نے علاقے میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کاواقعہ آج صبح پیش آیا۔تاہم ابھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دبئی حکام نے آگ لگنے کی نوعیت سے متعلق جانچ پڑتال بھی شروع کردی ہے۔