بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ، چیئرمین پی سی بی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ، چیئرمین پی سی بی

کولمبو: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔بی سی بی اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کو تاحال پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا ۔آئندہ سال اپریل میں بنگلہ دیش کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے ۔ شہریار خان کا کہنا تھا جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی ۔سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا ۔کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔تاہم ان کی نیشنل کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کولمبو میں میڈیا سے بات چیت کی ہے ۔