گوگل کا لوگوں کو فٹنس کلب کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع

گوگل کا لوگوں کو فٹنس کلب کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع

 گوگل کا لوگوں کو فٹنس کلب کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع

نیو یارک:  گوگل نے صارفین کی بہتری اور فائدے کے لیے جہاں کئی فیچرز متعارف کروائے ہیں، وہیں اب اس نے لوگوں کو فٹنس کلب کی گھر بیٹھے بکنگ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے Reserve with Google ’ریزرو وِد گوگل‘ نامی نیا فیچر حال ہی میں امریکا کے مختلف شہروں میں متعارف کروایا گیا۔

اس فیچرز کے ذریعے نیو یارک، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں کے عوام مختلف فٹنس کلب کی رکنیت حاصل کر سکیں گے جبکہ مخصوص ایکسرسائز کلاسوں میں داخلہ لینے کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

گوگل کے اس منصوبہ کے تحت متعدد فٹنس کلب سے پارٹنر شپ کا حصہ ہیں، اس فیچر میں ان تمام فٹنس کلبز کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کلاسز اور ان میں دستیاب خالی جگہوں سمیت دیگر متعلقہ معلومات دستیاب ہیں۔