بھارت میں زہریلا کھاناکھانے کے بعد 200 پولیس اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی

بھارت میں زہریلا کھاناکھانے کے بعد 200 پولیس اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی

بھارت میں زہریلا کھاناکھانے کے بعد 200 پولیس اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی

 کیرالا : ہندوستانی ریاست کیرالا کے کیمپ میں مبینہ طور پر زہریلا کھاناکھانے کے  بعد 200 پولیس اہلکاروںکی حالت غیر ہو گئی۔ سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کے کیڈٹس اور افسران نے دوپہر کے کھانے میں چاول اور مچھلی کھانے کے بعد الٹیاں کرنا شروع کردیں،فورا جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ‘کئی اہلکار اب بھی زیرعلاج ہیں لیکن بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں’ جبکہ آدھے سے زیادہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

 بھارت میں اس طرح کے واقعات نئے نہیں ہیں، اس سے قبل پولیس اہلکاروں نے غیرمعیاری کھانا دیئے جانے پر شکایات درج کروائی تھیں۔