بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا,عمران خان

بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا

 بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا,عمران خان

تلہ گنگ:جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سال ملک کو بدلنے کی جدو جہد کی ہے.خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے.تحریک انصاف پورے ملک تک پہنچ چکی ہے، دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں .پاکستان کی ترقی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی تھیں۔ بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔پاکستان کی ترقی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی تھیں۔

50سال پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا۔خیبر پختونخو امیں ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا۔سندھ کا آئی جی اس لیے بدلا گیا کہ وہ غلط کام نہیں کرنےدے رہاتھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے5ارب کی کرپشن کی ملک آیا تو اسے ہار ڈالے گئے۔آج قوم سمجھ بیٹھی ہے کہ قوم کا مسئلہ کرپشن ہے ۔اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے۔کرپشن کا مطلب عوام کا پیسا چوری کرنا ہے ۔پیپلز پارٹی میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کرپشن نہیں چاہتے۔ڈاکٹر عاصم پر460ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔خیبر پختونخوا کا کل بجٹ 113 ارب روپے ہیں۔