صبا قمر کو ان کی فلم’’ ہندی میڈیم‘‘ کی ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا

ہ صبا قمر کو ان کی پہلی فلم’’ ہندی میڈیم‘‘ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا ہ

 صبا قمر کو ان کی فلم’’ ہندی میڈیم‘‘ کی ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ان کی پہلی فلم’’ ہندی میڈیم‘‘ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا ہے۔

 اداکارعرفان خان کے مدمقابل فلم’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووٖڈ میں اپنا فنی سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ان دنوں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جاری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اداکارہ کو بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آؤٹ کردیا گیا ہے جس کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر نے بھی کردی ہے۔

فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ صبا قمر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت نہیں آئیں گی لیکن فلم پاکستان میں نمائش کے لیے ضرور پیش کی جائے گی جب کہ فلم میں عاطف اسلم کی آواز میں گیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔