ضروری ہواتو اگلے میچ میں شاہین آفریدی کو موقع دیں گے:سرفراز احمد

ضروری ہواتو اگلے میچ میں شاہین آفریدی کو موقع دیں گے:سرفراز احمد
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی :ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو اگلے میچ میں شاہین آفریدی کو موقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نےویسٹ انڈیزکو 143 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،اس وجہ سے ہم نے میچ جیتا ،شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دلیر مہدی کی 2 سال کی سزا معطل ہو گئی

کمنٹیٹر رمیز راجہ کے سوال کہ اگلے میچ میں شاہین آفریدی میدان میں اتریں گے ؟اس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگلا میچ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے ،اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے اور اگر ضروری ہوا تو شاہین آفریدی کو بھی موقع دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام میچز میں پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی مضبوط ہے جو کبھی بھی کم بیک کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں