'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'

'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور جبر سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں ۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹس فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے اور یو این سیکرٹری جنرل کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ محکوم کشمیری 70سال سے بھارتی ظلم کا شکار ہیں اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوات میں تقریر کرنے پر نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے ،عمران خان

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں