حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی

 حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے 191 اور سندھ سے 112 شکایات موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: 'ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں'

کے پی کے اورفاٹا سے 49 اور بلوچستان سے 30 اعتراض داخل کیے گئے۔ حلقہ بندیوں پراعتراضات دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے اور الیکشن کمیشن 4 اپریل سے اعتراضات کی سماعت کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کر دیا

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔ یکم مارچ 2018ء کے بعد حکومتی و عوامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں بھی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں