پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہےاور دوسرا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کے ڈیبیو کے حوالے سے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان بولر شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ٹی 20 میں تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کر لی
  
ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ ہونے کے باوجود پلان کے مطابق پہلا میچ نہ کھیل سکے تاہم آج کھیلا جانے والا میچ منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں گے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کراچی میں جاری تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 143 رنز سے شکست دی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں