شہباز شریف نے نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

شہباز شریف نے نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی چودھری نثار سے ماڈل ٹاون میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایک ہی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو، سابق وزیراعظم
 

شہباز شریف نے چودھری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی جبکہ زرائع کے مطابق شہباز شریف نے چودھری نثار کو نواز شریف سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ ملاقات میں حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق وقاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نواز شریف سے پہلے والا رابطہ نہیں اور ن لیگ سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں جبکہ آئندہ ہفتے فیصلہ کروں گا کہ الیکشن کس پلیٹ فارم سے لڑنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یو این سیکیورٹی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عمران خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے اور میرے ٹکٹ کا فیصلہ نون لیگ نے نہیں میں نے خود کرنا ہے کہ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ بہت جلد کروں گا۔

چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اداروں میں نرمی پیدا کرنا تھا اور ابہام دور نہیں ہوا لیکن خدشہ ہے شہباز شریف کو کام کا مینڈیٹ نہیں ملے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں