کوئٹہ: دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

 کوئٹہ: دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گیا اور اس دوران دونوں گروپوں نے اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد گولیوں کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: ایک ہی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو، سابق وزیراعظم

پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جب کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں